وجھیانوالہ قبرستان کی3ایکڑ اراضی پر قبضہ، شہری سراپا احتجاج

وجھیانوالہ قبرستان کی3ایکڑ اراضی  پر قبضہ، شہری سراپا احتجاج

وجھیانوالہ (نامہ نگار) وجھیانوالہ میں قبرستان کی تقریباً 3 ایکڑ اراضی پر مبینہ قبضے کا معاملہ شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بن گیا۔ ۔۔۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اراضی کے سرکاری ریکارڈ کی فوری جانچ اور موقع پر نشاندہی کرائی جائے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قبرستانوں کی اراضی عوامی اور مذہبی اہمیت کی حامل ہے ، جس کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ اگر ریکارڈ کے مطابق مذکورہ 3 ایکڑ زمین قبرستان کے لیے مختص ہے تو اس پر مبینہ قبضے کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کی جانی چاہیے ۔عوامی حلقوں کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں قبرستانوں کی اراضی واگزار کرانے کی کارروائیاں بھی سامنے آتی رہی ہیں، اس لیے وجھیانوالہ میں بھی اراضی کی حدود اور ملکیت کا ریکارڈ واضح کیا جائے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر قبضہ ثابت ہو تو قانون کے مطابق زمین واگزار کراکے اس کے تحفظ کے لیے چار دیواری تعمیر کی جائے ۔شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ 3 ایکڑ قبرستان کی زمین پر مبینہ قبضہ کس کا ہے اور اس معاملے میں کارروائی میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے ؟ انہوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات اور قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...