آرپی او کو سفارش کرانے پر ایس ایچ او پولیس لائنز میں کلوز
ملتان (کرائم رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر ملتان کو سفارشیں کروانا ایس ایچ او کو مہنگا پڑ گیا ۔آر پی او عثمان اکرم گوندل نے ۔۔۔
ایس ایچ او سرائے سدھو کو معطل کرکے پولیس لائن ملتان رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سرائے سدھو سعد پر شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا الزام تھا۔ جس کو آر پی او کے اردل روم میں پیش ہونا تھا مگر ایس ایچ او نے اردل روم میں پیش ہونے سے قبل آر پی او ملتان کو سفارشیں کروانا شروع کردیں جس پر آر پی او عثمان اکرم گوندل نے انسپکٹر سعد بن سعید کو آر پی او ملتان آفس کلوز کرتے ہوئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ملتان رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments