سرسبز فرٹیلائزر کی ‘‘دل سے دیکھو پاکستان مہم،اختتام پذیر
ملتان ( لیڈی رپورٹر )پاکستان کی خوبصورتی، ثقافت، روایات اور مقامی شناخت کو اجاگر کرنے والی سرسبز فرٹیلائزر کی ملک گیر سوشل میڈیا مہم دل سے۔۔۔
دیکھو سرسبز پاکستان’ اپنے اختتام کو پہنچ گئی، جس میں ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے پاکستان سے اپنی محبت اور اپنے علاقوں سے وابستگی کو منفرد انداز میں پیش کیا۔یومِ آزادی کی مناسبت سے شروع کی گئی اس مہم کا مقصد پاکستانی عوام کو یہ موقع فراہم کرنا تھا کہ وہ اپنے اپنے انداز میں پاکستان کو پیش کریں اور ان مقامات، روایات، ثقافتوں، لوگوں اور روزمرہ زندگی کے ان خوبصورت لمحات کو اجاگر کریں۔ جو ان کے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔مہم کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی ہزاروں تخلیقی کاوشوں نے پاکستان کے ثقافتی اور سماجی رنگوں کو نمایاں کیا۔ شرکاء نے اپنے آبائی شہروں، قصبوں، دیہات، مقامی روایات اور اپنی زندگی سے جڑی یادوں کو تخلیقی انداز میں پیش کیا، جس سے پاکستان کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments