سرائیکی صوبہ کی راہ میں رکاوٹیں قائم کی جارہیں، احمد نواز سومرو
ملتان (کرائم رپورٹر )پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو ضلع ملتان کے ۔۔۔
صدر مہر محمد عثمان سیال،ملک اللہ ڈتہ وینس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لئے بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ نے آج سے 40سال پہلے سرائیکی قومی شناخت پر صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لئے جدوجہد شروع کی تھی۔۔ اور جب بھی صوبے کی منزل قریب آتی ہے تو مختلف نان ایشوز کو بنا کر صوبہ سرائیکستان کے قیام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی جاتی ہیں جیسے صوبہ بہاولپور کی بحالی مختلف صوبے بنا نے کا بیانیہ دے دیا جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments