انجمن تاجران اورنگزیب روڈ الیکشن انصاف گروپ نے میدان مارلیا

انجمن تاجران اورنگزیب روڈ الیکشن  انصاف گروپ نے میدان مارلیا

ملتان ( لیڈی رپورٹر )انجمن تاجران اورنگزیب روڈ تا منظور آباد چوک کے انتخابات تاجر انصاف گروپ 74ووٹوں کی واضح برتری سے۔۔۔

 کامیاب ملک اسلم ڈوگر صدر منتخب ہو گئے پولنگ کے اختتام پر انتخابی نتائج کا علان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن شیخ عاصم اعجاز نے حافظ یاسر رحمن،اور عاشق بلوچ کے ہمراہ بتایا کہ انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ صبح 10بجے سے سہ پہر 4بجے تک جاری رہی اور پرامن پولنگ کے دوران 295ووٹوں میں سے 293ووٹ کاسٹ ہوئے ۔جن میں ایک ووٹ مسترد ہوا انصاف گروپ کے امیدوار برائے صدر ملک اسلم ڈوگر نے 183ووٹ حاصل کئے۔

 مدمقابل تاجر اتحاد گروپ کے امیدوار حاجی محمد حفیظ نے 109ووٹ حاصل کئے یوں انصاف گروپ کے ملک اسلم ڈوگر 74ووٹوں کی واضح برتری سے کامیاب قرار پائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...