بوڑھے نمازی پر کتوں کا حملہ ،زخمی کردیا ، ہسپتال منتقل
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان میں آوارہ کتوں کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، بستی بوٹے والا میں مسجد جاتے 60 سالہ شریف نامی بزرگ پر۔۔۔
کتوں نے حملہ کر دیا۔ بزرگ کے چہرے اور دونوں بازوؤں پر شدید زخم آئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔ شہریوں نے آوارہ کتوں کی تلفی یقینی بنانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments