وکیل پر مبینہ بدتمیزی، مزاحمت کا مقدمہ، بار کی ہڑتال

وکیل پر مبینہ بدتمیزی، مزاحمت  کا مقدمہ، بار کی ہڑتال

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) کچہری گیٹ پر سکیورٹی چیکنگ کے دوران وکیل اور پولیس اہلکاروں کے درمیان مبینہ تلخ کلامی کے۔۔۔

 معاملے پر پولیس نے کار سرکار میں مزاحمت اور دھمکیوں سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔پولیس کے مطابق رائے شاہد ایڈووکیٹ ایک ساتھی کے ہمراہ کچہری گیٹ سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ، جہاں سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں چیکنگ کے لیے روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کا الزام ہے کہ وکیل نے بیریئر اٹھا کر عبور کیا اور اہلکاروں سے مبینہ طور پر گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کی۔ پولیس کے مطابق انہوں نے کانسٹیبل محمد جاوید کو بھی پکڑا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

 واقعے کا مقدمہ نمبر 821/26 درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں مقدمے کو جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر قرار دے کر مذمت کی گئی۔ بار نے 10 ستمبر کو مکمل ہڑتال اور سٹی پولیس اہلکاروں کا جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ قرارداد میں مقدمہ خارج کرنے اور سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ بار نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...