کسانوں کی خوشحالی پاکستان کامضبوط مستقبل ،نتاشہ دولتانہ

کسانوں کی خوشحالی پاکستان  کامضبوط مستقبل ،نتاشہ دولتانہ

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل و ایم این اے نتاشہ دولتانہ نے کہا ہے کہ کسانوں کی۔۔۔

 خوشحالی پاکستان کے مضبوط مستقبل کی ضمانت ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم اور کھاد کی بڑھتی قیمتوں، ناقص بیج اور پیداواری اخراجات میں اضافے کے باعث کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں، انہیں مزید دباؤ میں ڈالنے کے بجائے عملی معاونت فراہم کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سستی زرعی مشینری اور ایندھن کی سہولت فراہم کرکے گندم اور چاول کی فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے بائیو گیس اور جانوروں کے چارے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ اس اقدام سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، فضائی آلودگی میں کمی اور متبادل توانائی کے حصول میں مدد ملے گی۔نتاشہ دولتانہ نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کو کسانوں کے مسائل کا عملی حل تلاش کرنا چاہیے تاکہ زرعی شعبہ مضبوط اور کسان کی آمدنی بہتر ہو۔ خوشحال کسان ہی مضبوط زراعت اور مستحکم ملکی معیشت کی بنیاد ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...