یوم دفاع، خصوصی بچوں کیلئے سپورٹس گالا،جوش و خروش

یوم دفاع، خصوصی بچوں کیلئے  سپورٹس گالا،جوش و خروش

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں نیو اسٹیڈیم کہروڑپکا میں خصوصی بچوں کے لیے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا،۔۔۔

 جس میں بچوں نے مختلف کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر ان کے چہروں پر خوشی اور اعتماد نمایاں تھا جبکہ شرکا نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔سپورٹس گالا کے مہمانان خصوصی پرنسپل بوائز گریجویٹ کالج پروفیسر شکیل احمد خان، صدر پریس کلب کہروڑپکا لیاقت علی مغل اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ذیشان تھے ۔ انہوں نے خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور تقریب کے انعقاد کو سراہا۔مقررین نے کہا کہ کھیل صرف مقابلے کا نام نہیں بلکہ اعتماد، خوشی اور معاشرتی شمولیت کا ذریعہ بھی ہیں۔ خصوصی بچوں کے لے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد انہیں معاشرے کا فعال اور بااعتماد حصہ بنانے کی جانب اہم قدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اقرا عمر کی ہدایات پر پرنسپل عذرا عزیز اور ٹی ایس او جمشید مجید کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ خصوصی بچوں کو قومی تقریبات میں شامل کرکے انہیں یہ پیغام دیا گیا کہ ملک کی خوشیوں، قومی سرگرمیوں اور کھیلوں کے میدان میں ان کا مقام بھی اہم ہے ۔مقررین نے کہا کہ یوم دفاع ہمیں ایسے معاشرے کی تشکیل کا پیغام دیتا ہے جہاں ہر فرد کو برابر عزت، مواقع اور شمولیت حاصل ہو۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...