نہری پانی چوری، غیر قانونی آبپاشی پر تین افراد کیخلاف مقدمات

نہری پانی چوری، غیر قانونی آبپاشی  پر تین افراد کیخلاف مقدمات

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) نہری پانی چوری اور غیر قانونی آبپاشی کرنے والے 3 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔۔۔۔

 ملزمان پر ٹیل کے حصہ داران کا حق متاثر کرنے ، نہری املاک کو نقصان پہنچانے ، سرکاری امور میں مداخلت اور محکمہ انہار کے عملے کو دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔تفصیل کے مطابق کینال مجسٹریٹ سب ڈویژن کینال آفیسر صاحب بصیرہ عدنان سمیع کی تحریری اطلاع پر تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نے موضع کہاوڑ کے عاشق حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ مراسلے کے مطابق ملزم نے مقررہ حق سے زائد پانی حاصل کرکے فصل کو سیراب کیا، نہری بند کو نقصان پہنچایا اور عملے کو دھمکیاں دیں۔اسی طرح ثمر عباس اور مرتضیٰ کے خلاف بھی مقررہ حق سے زائد نہری پانی استعمال کرنے ، ٹیل کے کاشتکاروں کا حق متاثر کرنے ، نہری املاک کو نقصان پہنچانے ، سرکاری امور میں مداخلت اور محکمہ انہار کے عملے کو دھمکیاں دینے کے الزامات پر مقدمات درج کیے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...