دریا میں شخص کے گرنے کی اطلاع ریسکیو آپریشن میں غلط ثابت

دریا میں شخص کے گرنے کی اطلاع  ریسکیو آپریشن میں غلط ثابت

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) دریا میں ایک شخص کے گرنے اور لاپتہ ہونے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے دشوار گزار علاقے میں 3 گھنٹے۔۔۔

 تک سرچ آپریشن کیا، تاہم اطلاع غلط ثابت ہوئی۔ مذکورہ شخص کوٹ ادو میں اپنے رشتہ داروں کے گھر بخیریت موجود تھا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایک شخص کے دریا میں گرنے اور لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کرنے کی ہدایت کی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فائر وہیکل، کشتی، ایمبولینس اور ضروری آلات کے ہمراہ تلاش شروع کی۔ دور دراز اور دشوار گزار علاقے میں پہنچنے میں ٹیموں کو 3 گھنٹے لگے ۔تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص دریا میں گرنے کے بجائے کوٹ ادو میں رشتہ داروں کے گھر موجود ہے ، جس کی تصدیق کے بعد آپریشن ختم کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی حادثے یا گمشدگی کی اطلاع دینے سے قبل مکمل تصدیق کریں۔ غلط یا غیرمصدقہ اطلاع سے ریسکیو کے قیمتی وقت اور وسائل کا ضیاع ہوتا ہے اور حقیقی ہنگامی صورتحال میں ضرورت مند شہری متاثر ہوسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...