میونسپل کمیٹی افسر کے خلاف اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ ناکام
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی وہاڑی کی الیکٹرک برانچ کے انچارج عمر فاروق کے خلاف شہریوں کی شکایت پر۔۔۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا، تاہم نشان زدہ نوٹ برآمد نہ ہونے پر مزید کارروائی نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہریوں ناصر اور وحید نے عمر فاروق کے خلاف اینٹی کرپشن میں شکایت درج کرائی تھی، جس پر ٹیم نے کارروائی کی۔دوسری جانب میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے اپنے ساتھی کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے شکایت کنندگان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بعض عناصر سرکاری ملازمین کو بلیک میل اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں ۔اور سرکاری ملازمین کو بلاجواز ہراساں کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments