گاڑیوں میں غیر قانونی گیس سلنڈرز پر تین ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات

گاڑیوں میں غیر قانونی گیس سلنڈرز  پر تین ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات

سکندرآباد (نامہ نگار) مسافر وینوں میں مبینہ طور پر غیرقانونی گیس سلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔

ایک ہی روز 3 ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرادیے ۔انچارج پٹرولنگ پوسٹ سکندرآباد چوہدری مشتاق نے ٹیم کے ہمراہ شاہراہوں پر کارروائی کی۔ پٹرولنگ پولیس کے مطابق مسافر گاڑیوں میں گیس سلنڈر کا استعمال مسافروں کی جانوں کے لیے خطرناک ہے ، اس لیے روڈ سیفٹی کے پیش نظر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔چوہدری مشتاق نے کہا کہ چند روپے بچانے کے لیے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...