ایم ڈی ستھرا پنجاب کا مظفر گڑھ میں صفائی آپریشن کا معائنہ

ایم ڈی ستھرا پنجاب کا مظفر گڑھ میں صفائی آپریشن کا معائنہ

گھر گھر کوڑا اٹھانے کا جائزہ، شہریوں کی شکایات سنیں، عملے کو بہتری کی ہدایات

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر ایم ڈی ستھرا پنجاب محمد یوسف چھینہ نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں کا فیلڈ دورہ کرکے صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے روہیلانوالی، علی پور سمیت مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا اور گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے نظام، فیلڈ عملے کی حاضری و کارکردگی اور صفائی کے معیار کا جائزہ لیا۔محمد یوسف چھینہ نے مختلف مقامات پر صفائی کے عمل کا مشاہدہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور عملے کو آپریشن مزید مؤثر بنانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت اور بہتر صفائی کی سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ایم ڈی ستھرا پنجاب نے شہریوں سے ملاقات کرکے صفائی کی صورتحال سے متعلق رائے اور شکایات بھی معلوم کیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو عوامی شکایات کے فوری ازالے اور صفائی کے معیار میں مزید بہتری کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی آپریشن کی مسلسل فیلڈ مانیٹرنگ جاری رہے گی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...