صفائی ستھرائی کیلئے اینٹی لٹرنگ سکواڈ تشکیل
سڑکوں ،عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کی حوصلہ شکنی کیلئے اینٹی لٹرنگ سکواڈ کو ٹاسک تفویض کیا جائے گا شہری مقررہ مقامات کے سوا کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں،شہر کو صاف ، خوبصورت، ماحول دوست بنانے کے اقدامات میں تعاون کی اپیل
ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ تشکیل، شہریوں کو صفائی قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت تفصیل کے مطابق ستھرا پنجاب ایجنسی ملتان کی جانب سے شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور سڑکوں و عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لئے اینٹی لٹرنگ سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔اینٹی لٹرنگ سکواڈ شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرمِ عمل ہے اور شہریوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہا ہے ۔ستھرا پنجاب ایجنسی کے مطابق شہریوں کو صفائی کے قوانین کی پابندی، کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر پھینکنے اور شہر کو صاف رکھنے کے لئے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے ۔ایجنسی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر کوڑا پھینکنے سے گریز کریں اور صفائی کے عملے اور اینٹی لٹرنگ سکواڈ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ملتان کو صاف، خوبصورت اور صحت مند شہر بنانے کے اقدامات کو مؤثر بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments