ملک بچانے کیلئے زرعی ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے ،خالد محمود
ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ گنا کاشت ہوا، ریٹ نہ ملنے سے مشکلات درپیش
ملتان (وقائع نگار خصوصی)صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے فوڈ سکیورٹی بارڈر سکیورٹی سے بھی زیادہ اہم ہے ۔پاکستان کو بچانے کیلئے زرعی ایمرجنسی کا نفاذ ضروری ہے ۔کسان استحصال کیوجہ سے الگ صوبوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید محمود الحق بخاری نے گندم پالیسی کے فوری اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا نالائق اور نکمی حکومت نے زراعت کو تباہ کردیا ۔ملتان پریس کلب پریس کانفرنس کرتے ہوئے کسان رہنماؤں نے زرعی شعبے کی صورتحال پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ گنا کاشت ہوا۔مناسب ریٹ نہ ملنے کے باعث کاشتکار مشکلات کا شکار ہیں، گندم پالیسی کے فوری اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر گندم کی قیمت بڑھ رہی ہے ,پاکستان کو بچانے کیلئے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنا ہوگی۔چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن سید محمود الحق بخاری نے بھی حکومت سے گندم اور گنے کی پالیسی فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا،انکا کہنا تھا کہ کسان کو اپنی فصل کا ریٹ تک معلوم نہیں ہوتا حکومت نے پالیسی کا اعلان نہ کیا تو آئندہ گندم کاشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے ۔کسان رہنماؤں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو احتجاج کی بھی دھمکی دے دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments