فضل پارک، نشاط جھیل کی بحالی کا کام تیز کرنے کی ہدایت

فضل پارک، نشاط جھیل کی بحالی  کا کام تیز کرنے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے فضل پارک و نشاط جھیل کی بحالی اور۔۔۔

 تزئین و آرائش کا کام تیز کردیا۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز رانا محمد شعیب کے ہمراہ پارک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو منصوبے پر جاری پیش رفت اور مختلف کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کام کے معیار اور رفتار کا معائنہ کرتے ہوئے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 20 ایکڑ پر مشتمل فضل پارک و نشاط جھیل میں خواتین و مردوں کے لیے علیحدہ جوگنگ ٹریکس، پلے ایریا، کینٹین، واش رومز، کرکٹ ایرینا سمیت دیگر جدید تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے پارک میں شجرکاری کے لیے جاری اقدامات کا بھی معائنہ کیا اور کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فضل پارک و نشاط جھیل کی بحالی کا کام جلد مکمل کرکے شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ متعلقہ افسران منصوبے کے تمام کام مقررہ مدت میں مکمل اور شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...