شاہجمال:بڑا گوشت14سو روپے کلو فروخت ہونے لگا ، شہری سراپا احتجاج
مونڈکا(نامہ نگار ) شاہجمال کے احمد موہانہ چوک المعروف چوک احمد موہانہ میں بڑا گوشت مبینہ طور پر پنجاب بھر میں سب سے زیادہ قیمت، چودہ سو روپے فی کلو، میں فروخت ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قصائیوں نے من مانی قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں جبکہ متعلقہ حکام اور پیرا فورس مبینہ طور پر اس صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرا فورس کے اہلکار سارا دن کیبن اور ٹھیلوں کے خلاف کارروائیوں، تھڑے توڑنے اور بازاروں میں خوف و ہراس پھیلانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments