ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، کسانوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں:صدف عادل
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بار کے رکن و چیئرمین ٹائیگرز فورم چوہدری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ براہِ راست زرعی شعبے اور غریب کاشتکاروں کو متاثر کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار پہلے ہی کھاد، بیج، زرعی ادویات، بجلی اور دیگر زرعی مداخل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹریکٹر، ٹیوب ویل اور زرعی مشینری کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، جس سے کسانوں کی پیداواری لاگت ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments