نوجوان وکلاء بار کی حقیقی طاقت اور مستقبل ہیں، شاہد اقبال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری و ماہر قانون دان چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوان وکلاء کسی بھی بار کی حقیقی طاقت اور مستقبل ہیں۔
اس لیے ان کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ تربیت اور مسائل کا حل اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان وکلاء کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے بہتر مواقع، رہنمائی اور سازگار ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ سینئر وکلاء کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کو اپنے تجربات سے مستفید کریں اور انہیں قانونی میدان میں کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments