ساہوکا میں نوجوان نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر توبہ کرلی

 ساہوکا میں نوجوان نے قرآن  پاک پر ہاتھ رکھ کر توبہ کرلی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) ساہوکا میں ایک نوجوان نے مسجد میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر سچے دل سے توبہ کرتے ہوئے سابقہ زندگی سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور آئندہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد کیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہوکا کے نواحی بستی موضع بھٹی کے رہائشی نوجوان محمد عثمان عرف شانی ولد فلک شیر نے اپنے ماضی کے اعمال پر گہرے دکھ اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کی۔ اس موقع پر مسجد میں موجود امام مسجد قاری محسن، محمد اسحاق بھٹی، حاجی عمران بھٹی، کاشف بھٹی، محمد اقبال بھٹی، خضر خان بھٹی سمیت درجنوں نمازیوں اور اہل علاقہ نے نوجوان کے اقدام کو سراہا اور اس کے لیے استقامت، ہدایت اور کامیابی کی دعا کی۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...