چوک سرورشہید :صارفین کی بجلی کے اضافی بلوں کی شکایات

 چوک سرورشہید :صارفین کی  بجلی کے اضافی بلوں کی شکایات

چوک سرورشہید(نمائندہ دنیا) میپکو سب ڈویژن چوک سرورشہید میں صارفین کو مبینہ طور پر ناجائز ڈیٹیکشن اور بجلی کے اضافی بلوں کی شکایات کا سامنا ہے ۔

 شہریوں کے مطابق درست حالت میں چلنے والے میٹروں کو خراب ظاہر کرکے بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں، جبکہ بعض میٹر ریڈرز مبینہ طور پر گھر بیٹھے فرضی ریڈنگ درج کرتے ہیں ۔ سہیل احمد، شفیق احمد، خالد پرویز، شاہد کھوکھر، شرجیل احمد، رفاقت علی زیدی، امان اللہ گورائیہ، فخر مشتاق گورائیہ اور دیگر شہریوں نے الزام عائد کیا کہ لائن لاسز کم ظاہر کرنے کے لیے عام صارفین پر بھاری جرمانوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...