سرکاری رقبے پر قبضے کی نشاندہی اینٹوں کے حملے سے وکیل زخمی
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) موچی پورہ نہروالا کے علاقے میں محکمہ انہار کے تقریباً ایک کنال سرکاری رقبے پر مبینہ قبضے کی کوشش کی نشاندہی کرنے پر چوہدری ممتاز حسین ایڈووکیٹ پر مبینہ طور پر اینٹوں سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری ممتاز حسین ایڈووکیٹ نے سرکاری رقبے پر مبینہ قبضے کی نشاندہی کی، جس پر محکمہ انہار کے اوورسیئر خبیب عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور مبینہ قابضین کو تعمیر کی گئی دیوار گرانے کی ہدایت کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران مبینہ قبضہ گروپ کے افراد نے چوہدری ممتاز حسین ایڈووکیٹ پر اینٹوں سے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ الزام ہے کہ شاہد دھرلہ، طاہر دھرلہ، احمد یار دھرلہ، نور محمد، ناصر اور دیگر افراد، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی، نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments