راجہ رام میں گیدڑ کا نو سالہ بچی پر حملہ، شدید زخمی

راجہ رام میں گیدڑ کا نو سالہ بچی پر حملہ، شدید زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر)راجہ رام کے علاقے کوٹلی نجابت میں گیدڑ نے حملہ کرکے 9 سالہ بچی کو زخمی کردیا، جسے علاج کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد منتقل کردیا گیا۔

 بتایا گیا ہے کہ رمشہ اپنے والد غلام رسول کے ہمراہ کھیت میں کام کررہی تھی اور والد سے کچھ فاصلے پر موجود تھی کہ اچانک گیدڑ نے اس پر حملہ کردیا۔ بچی کے شور مچانے پر قریب موجود افراد موقع پر پہنچ گئے اور اسے گیدڑ سے بچایا۔ زخمی بچی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...