تاجر رہنماؤں کی ملک اسلم ڈوگر کو کامیابی پر مبارکباد دی

تاجر رہنماؤں کی ملک اسلم ڈوگر  کو کامیابی پر مبارکباد دی

ملتان (لیڈی رپورٹر) سنیئر وائس چیئرمین اتحاد گروپ صرافہ بازار محمد اسحاق جٹ تھہیم، ملتان ڈویژن کوآرڈینیٹر تھہیم اتحاد پاکستان ملک زاہد تھہیم، جنرل سیکرٹری ملک اظہر تھہیم، سماجی رہنما ملک شاہد تھہیم اور ملک حذیفہ تھہیم نے نو منتخب صدر اورنگزیب روڈ ملک اسلم ڈوگر کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ملک اسلم ڈوگر نے کہا کہ کامیابی ہمیشہ محنت سے حاصل ہوتی ہے ، تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ بھرپور کوشش کی، جس کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں ملا۔ محمد اسحاق جٹ تھہیم نے کہا کہ ملک اسلم ڈوگر نے تاجر برادری کیلئے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں، ان کی کامیابی خوش آئند ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مزید محنت کریں گے ۔ آخر میں محمد اسحاق جٹ تھہیم نے نومنتخب عہدیداروں کی دستار بندی کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...