گھر سے رکشہ ڈرائیور کی لاش برآمد، تحقیقات شروع
ملتان (کرائم رپورٹر) بستی جمعے والا میں شہری کی گھر سے لاش برآمد ہونے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔
صدر پولیس کو اقبال نے اطلاع دی کہ اس کا بھائی عبدالقیوم رکشہ چلاتا تھا اور اپنی اہلیہ آسیہ اور کم عمر بچوں کو سسرال علی پور جانے کیلئے ناگ شاہ سوار پر بٹھانے کے بعد گھر واپس آیا تھا۔ آج گھر سے بدبو آنے پر دروازہ چیک کیا گیا جو اندر سے بند تھا۔ اہل محلہ کی مدد سے دروازہ کھولا گیا تو عبدالقیوم مردہ حالت میں پایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments