پٹرول سبسڈی کے دعوے سیاسی شعبدہ بازی ہیں: اسلم غوری

 پٹرول سبسڈی کے دعوے سیاسی شعبدہ بازی ہیں: اسلم غوری

پٹرول سبسڈی کے دعوے سیاسی شعبدہ بازی ہیں: اسلم غوری حکومت عوام کو اعلانات نہیں، پٹرولیم لیوی میں کمی کے ذریعے حقیقی ریلیف دے

ماہڑہ(نامہ نگار ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ پٹرول سبسڈی کے دعوے محض سیاسی شعبدہ بازی ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے نام پر ان کا مذاق اڑا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی عوام کو حقیقی ریلیف دینا چاہتی ہے تو پٹرولیم لیوی میں فوری کمی کی جائے اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ اسلم غوری نے کہا کہ حکومت اشرافیہ سے ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے کے بجائے عام آدمی پر بوجھ ڈال رہی ہے اور عوام کا خون چوسا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے غیر ضروری اخراجات میں کمی کرکے مالی خسارے پر قابو پانے کی کوشش کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اگر عوام کو اس کا حقیقی فائدہ نہیں ملتا تو محض اعلانات اور سبسڈی کے دعووں کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور انہیں فوری، مؤثر اور حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے ، کیونکہ عوام کو اعلانات اور دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات درکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...