ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کا حکم
ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کا حکم سٹی پارک میں ٹریکس، واش رومز، جھولوں کا منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور ہدایات پر ضلعی انتظامیہ خانیوال کی جانب سے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور سٹی پارک کا دورہ کرکے سروس ڈیلیوری، ترقیاتی اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انہوں نے ایمرجنسی، گائنی وارڈ اور او پی ڈی کا معائنہ کیا اور زیرعلاج مریضوں و لواحقین سے علاج، ادویات کی دستیابی اور دیگر سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال فارمیسی میں ادویات کے اسٹاک اور ریکارڈ جبکہ کینٹین میں اشیائے خورونوش کے معیار اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو سروس ڈیلیوری بہتر بنانے ، مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے اور صفائی کا معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں انہوں نے سٹی پارک میں واکنگ ٹریکس، واش رومز، جھولوں اور دیگر تفریحی سہولیات کی بحالی کے کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز منور حسین کملانہ، رانا محمد شعیب اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments