پولیس کا کریک ڈاؤن، ناجائز اسلحہ، گولیاں اور شراب برآمد

 پولیس کا کریک ڈاؤن، ناجائز  اسلحہ، گولیاں اور شراب برآمد

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے منشیات اور اسلحہ فری معاشرے کے ویژن کے تحت ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر کی ہدایت پر تھانہ سنانواں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 نو تعینات ایس ایچ او عمران آصف کی نگرانی میں ڈکیتی کے مقدمات میں جسمانی ریمانڈ پر موجود ملزمان عرفان گورمانی اور ذیشان گورمانی کی نشاندہی پر بالترتیب 30 بور پسٹل اور دیسی ساختہ کاربین معہ زندہ کارتوس برآمد کیے گئے ۔ گشت کے دوران پل وڑہ اور اڈہ گرد ملی کے قریب سے ابوبکر چانڈیہ اور محمد ارشد چانڈیہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 30 بور پسٹل کی 80 گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت چار مقدمات درج کرلیے ۔ علاوہ ازیں بستی موچیوالی کے قریب سیم نالے پر کارروائی کرتے ہوئے محمد عمر گورمانی کو 30 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جرائم کے خلاف کارروائیاں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...