مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا :سلیم ہاشمی زرگر
ماہڑہ (نامہ نگار )سینئر رہنما لنگڑیال گروپ ملک سلیم ہاشمی زرگر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی سنگین صورتحال نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ، جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کے لیے بنیادی ضروریات زندگی پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments