وہاڑی : منشیات کیس، ملزم کو دس سال قید اور جرمانہ
وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )سیشن جج و جج سپیشل کورٹ برائے CNSA وہاڑی محمد عباس نے تھانہ صدر وہاڑی میں درج منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد عمران کو 10 سال قید بامشقت اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم محمد عمران ولد یونس، سکنہ چک نمبر 23 ڈبلیو بی کے خلاف تھانہ صدر وہاڑی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments