حبس بے جا کی درخواست پر خاتون کو عدالت پیش کرنیکا حکم
ملتان ( کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس غلام سرور نہنگ نے زرینہ مائی کی حبس بے جا کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ خیرپور سادات کو حکم۔
دیاہے کہ پیٹیشنر کی بیٹی حسینہ کو 29ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے ۔پیٹیشنر کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کی موکلہ کی36 سالہ شادی شدہ بیٹی حسینہ کو سسرال والوں نے قید میں رکھا ہوا ہے ۔اس سے پیٹیشنر کو بھی ملنے نہیں دیتے اور فون کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتے ۔12 ستمبر کو وہ اپنی بیٹی سے ملنے اس کے سسرال گئی تو وہ وہاں موجود نہیں تھی اور نہ ہی اس کے بارے میں ہمسایوں کو پتہ تھا۔جس وجہ سے اسے تشویش ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments