اے ایم آئی میٹرز کی کارکردگی تکنیکی مسائل کا جائزہ
ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف سپلائی چین مینجمنٹ آفیسر میپکو سید محمد مبشر رضوی نے کہا ہے کہ۔۔۔۔
اے ایم آئی میٹرز کی فیلڈ میں قابلِ اعتماد کارکردگی یقینی بنانے کیلئے میٹرز کے ڈیزائن، تکنیکی خصوصیات اور عملی استعمال کے دوران سامنے آنے والے مسائل کا مسلسل جائزہ ضروری ہے ۔ فیلڈ مسائل کی بروقت نشاندہی اور تکنیکی بنیادوں پر حل کیلئے متعلقہ ٹیمیں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ ایم اینڈ ٹی کانفرنس روم میں اے ایم آئی میٹرز سے متعلق مسائل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایس اینڈ ایس این ٹی ڈی سی لاہور، ڈائریکٹر انسپیکشن پی پی ایم سی لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر پی پی ایم سی، میٹر مینوفیکچررز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف فیلڈ ایریاز میں نصب اے ایم آئی میٹرز کے استعمال کے دوران سامنے آنے والے تکنیکی مسائل، ڈیزائن کی خامیوں، فیلڈ آپریشن میں مشکلات اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ میپکو کی جانب سے فیلڈ میں مشاہدہ کیے گئے مسائل اور تکنیکی نکات شواہد و عملی تجربات کی روشنی میں پیش کیے گئے ۔ سید محمد مبشر رضوی نے کہا کہ فیلڈ سے حاصل ہونے والی تکنیکی معلومات کو میٹرز کے ڈیزائن اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جائے تاکہ مستقبل میں مسائل کی روک تھام ممکن ہو۔ اجلاس میں میپکو کے ریجنل منیجرز میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments