9فٹ گہری جگہ میں پھنسی بلی کو ریسکیو ٹیم نے بچالیا

 9فٹ گہری جگہ میں پھنسی  بلی کو ریسکیو ٹیم نے بچالیا

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) پتل موڑ پر واقع لائبریری میں کتابوں کے ریک کے درمیان تقریباً نو فٹ گہری جگہ میں پھنسی بلی کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے 20 منٹ کی مسلسل جدوجہد کے بعد بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور کتابوں کے ریک کے درمیان خالی جگہ میں پھنسی بلی کی نشاندہی کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ہتھوڑے اور چھینی کی مدد سے الماری کے نچلے حصے کو کاٹ کر بلی تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ تقریباً 20 منٹ تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد بلی کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ کالج انتظامیہ اور موقع پر موجود افراد نے ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...