کوٹ ادو : چور دو گائیں چرا کر فرار
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) کوٹ ادو سرکل میں چوری کی وارداتوں کے دوران نامعلوم ملزمان مختلف مقامات سے لاکھوں روپے مالیت کی دو گائیں چوری کرکے فرار ہوگئے ۔
چک نمبر 515 ٹی ڈی اے کے رہائشی نیاز احمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا نابینا کزن نذر حسین گھر میں مویشی باندھتا تھا۔ رات کے وقت تین نامعلوم افراد گھر سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی گائے ڈالے پر لوڈ کرکے فرار ہوگئے ۔ دوسری واردات میں موضع ہالہ کے رہائشی عبدالعزیز نے بتایا کہ اس نے جانور آم کے باغ میں باندھے اور گھر چلا گیا، جہاں نامعلوم چور پانچ لاکھ روپے مالیت کی گائے کیری لوڈر رکشے پر لوڈ کرکے لے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments