پنکھا لگاتے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

 پنکھا لگاتے کرنٹ لگنے  سے نوجوان جاں بحق

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )تھانہ تلمبہ کے علاقے محمود کوٹ میں گھر میں فرشی پنکھا نصب کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے 36 سالہ احسن حیات جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق احسن حیات گھر میں فرشی پنکھا نصب کر رہا تھا کہ بجلی کی تار شارٹ ہونے کے باعث اسے اچانک کرنٹ لگ گیا، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لیے تلمبہ ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...