نجی کالج پروکٹر پر آٹھ نوجوانوں کا مبینہ تشدد
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) لڈن روڈ پر واقع کالج کپس کے پروکٹر پر آٹھ سے زائد نوجوانوں نے مبینہ طور پر حملہ کر کے لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کیا اور فرار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق فسٹ ایئر کے پروکٹر عبداللہ نے مبینہ طور پر اپنی کلاس کے دو طلبہ کو موبائل فون لانے سے منع کیا تھا، جس پر دونوں طلبہ نے مبینہ طور پر رنجش میں چھٹی کے وقت اپنے آٹھ سے زائد دوستوں کو بلا لیا۔ متاثرہ پروکٹر کے مطابق نوجوانوں نے حملہ کرکے اسے لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور سڑک پر گرا کر فرار ہوگئے ۔ وقوعہ کی اطلاع کلاس انچارج اور پرنسپل کو دی گئی، تاہم متاثرہ شخص کے مطابق فوری کارروائی نہیں کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments