فتح پور گرلز ہائی سکول میں طالبہ پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج

 فتح پور گرلز ہائی سکول میں طالبہ  پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج

میلسی(نمائندہ دنیا) گرلز ہائی سکول فتح پور میں دو طالبات کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ایک طالبہ کی والدہ سلمیٰ بی بی نامی خاتون نے مبینہ طور پر سکول کی چاردیواری عبور کرکے کلاس روم میں داخل ہوکر آٹھویں جماعت کی طالبہ دل آویز کو تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

 ذرائع کے مطابق طالبہ کو زمین پر گھسیٹنے کے باعث اس کا یونیفارم پھٹ گیا جبکہ اسے جسمانی چوٹیں بھی آئیں۔ واقعے کے دوران سکول پرنسپل اور سکیورٹی عملے نے مداخلت کرکے طالبہ کو خاتون سے چھڑایا۔ متاثرہ طالبہ کے ماموں صنم نواز کی تحریری درخواست پر تھانہ صدر میلسی پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ ایس ایچ او مظہر شان کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گرفتاری کے بعد قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم کے ڈی ای او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جانچ شروع کردی ہے ، 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...