وہاڑی :تحفظ حرمین و استحکام پاکستان کی شاندار ریلی
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی کی قیادت ایڈیشنل ناظم اعلیٰ جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ حبیب الرحمن ضیاء نے کی۔ مولانا رحمت اللہ فیصل، قاری امجد جاوید صدیقی، قاری عبدالقیوم ربانی، مولانا عبدالباسط حقانی، جمعہ خان محمودی، قاری اشفاق ضیاء، حافظ بلال امین مدنی سمیت کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی وی چوک سے شروع ہو کر بلدیہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے حرمین شریفین کی حرمت، پاکستان کی سلامتی اور پاک فوج کی قربانیوں کے حق میں نعرے لگائے ۔ حافظ حبیب الرحمن ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین عالم اسلام کا مرکز اور ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہیں۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کی ضامن ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments