پنجند ہیڈ کی سرکاری زمین کی ملی بھگت سے فروخت کا انکشاف

پنجند ہیڈ کی سرکاری زمین کی ملی بھگت سے فروخت کا انکشاف

فتح پور جنوبی (نامہ نگار )پنجند ہیڈ ورکس کی سرکاری زمین پر ملی بھگت سے فروخت ہونے لگی عوامی سماجی حلقوں کا احتجاج اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

 تفصیل کے مطابق باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجند ہیڈ ورکس کی سرکاری کالونی میں قبضہ مافیا خود بھی سرکاری کوارٹروں پر ناجائز قابض ہیں ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا نے محکمہ ایری گیشن کی سرکاری زمین فروخت کر دی ہے اور ان سے بھاری رقم وصول کرتے ہوئے سرکاری زمین کا قبضہ بھی انکے حوالے کر دیا ہے ذرائع کے مطابق اس سارے گھناؤنے کھیل میں محکمہ ایری گیشن کے افسران اور اہلکار ملوث ہیں۔ اور مذکورہ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتے ہیں تھانہ صدر علی پور میں ناجائز قبضہ جات،سرکاری درختوں کی کٹائی اور فروخت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ لیکن محکمہ ایری گیشن کی مسلسل چشم پوشی اور درپردہ پشت پناہی کے باعث ملزمان قانون کے شکنجے سے آزاد دندناتے پھر رہے ہیں علی پور کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلٰی پنجاب،محکمہ ایری گیشن کے اعلی حکام سے قبضہ مافیا کے خلاف فوری طور پر موثر کارروائی کرنے اور سرکاری زمین واگزار اور کوارٹر خالی کروانے کا پر زور مطالبہ کیا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...