کپاس اقسام کا جائزہ، ٹریولنگ سیمینار ملتان میں اختتام پذیر
ملتان (خصوصی رپورٹر)نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام کاٹن ٹریولنگ سیمینار 2026 پنجاب اور سندھ میں کپاس کی مختلف اقسام کے کثیرالمقامی فیلڈ جائزوں کے بعد ملتان میں اختتام پذیر ہوگیا۔
سیمینار کے آخری روز وفد نے کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا، جہاں کپاس کی جاری تحقیق، مختلف اقسام کے تجربات اور فیلڈ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں سن کراپ فارم میں محققین، کپاس کے ماہرین اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تکنیکی نشست ہوئی۔ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں نمائشی تجربات، مکینیکل چنائی، موسمی اور جلد پکنے والی کپاس کے فیلڈ ٹرائلز کا معائنہ کیا گیا۔ ماہرین نے تجربات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید جائزے کیلئے فیلڈ ڈیٹا بھی جمع کیا۔ وائس چانسلر نے معیاری بیج کی فراہمی، جدید زرعی طریقوں کے فروغ، بیج کے نظام میں بہتری اور غیر معیاری یا غلط لیبل والے بیج کی فروخت کے خلاف مؤثر کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments