ڈاکٹر عدیل بھٹہ کا تبادلہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر تعیناتی

ڈاکٹر عدیل بھٹہ کا تبادلہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر تعیناتی

ملتان (لیڈی رپورٹر) محکمہ صحت و آبادی پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کے میڈیکل آفیسر (بی ایس 17) ڈاکٹر محمد عدیل بھٹہ کا تبادلہ کر دیا ہے ۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے 19 ستمبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد عدیل بھٹہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں میڈیکل آفیسر (بی ایس 17) کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تبادلے کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ ، جبکہ ڈاکٹر محمد عدیل بھٹہ کو سات روز کے اندر نئی جائے تعیناتی پر اپنی جوائننگ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر جوائننگ نہ دینے کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...