میپکو ریجن میں شجرکاری،مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے
ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکوریجن میں سرسبز و صاف ماحول کے فروغ کے عزم کے تحت میپکو میں شجرکاری مہم جاری ہے ۔
پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹ گرڈسسٹم کنسٹرکشن، کنسٹرکشن اور ویئرہاؤس خانیوال روڈ میں شجرکاری سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ مہم میں ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس سی سید محمد مبشر رضوی ودیگر نے شرکت کی اور پودے لگائے ۔افسروں کا کہنا تھا کہ میپکو کے دفاتر، گرڈ اسٹیشنز، تعمیراتی مقامات اور دیگر دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جارہی ہے تاکہ ماحول کو سرسبز، صاف اور صحت مند بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments