سمال ٹریڈرز وفد کی چیمبر کے نومنتخب ممبران کو مبارکباد
ملتان (لیڈی رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے صدر ظفر اقبال صدیقی کی قیادت میں وفد نے ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی ممبران چودھری طارق کریم اور شہزاد کریم بھٹی سے ملاقات کی اور انہیں چیمبر انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
وفد نے نومنتخب ممبران کو ہار پہنائے ، گلدستے اور مٹھائی پیش کی جبکہ ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان سٹی کے چیئرمین احتشام الحق، سٹی جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری ودیگربھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments