ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کا دورہ ملتان آفس ، ہدایات

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے  کا دورہ ملتان آفس ، ہدایات

ملتان (کرائم رپورٹر) ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پنجاب حسام بن اقبال نے گزشتہ روز این سی سی آئی اے ملتان آفس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے انچارج ملتان عدنان خان، ایس ایچ او سعید احمد، انسپکٹرز اسرار احمد سہو، نوید انجم، سب انسپکٹرز عاطف جان، طاہر محمود سمیت دیگر افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب نے ملتان آفس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سائبر کرائم کی روک تھام، آن لائن فراڈ کی شکایات پر کارروائی اور شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے حوالے سے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ حسام بن اقبال نے کہا کہ سائبر جرائم کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور شہریوں کی شکایات پر بروقت پیش رفت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے دفتر کے ریکارڈ اور جاری تحقیقات کے امور کا بھی جائزہ لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...