30ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے پر5فیصد رعایت :افتخار بھلی
30ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے پر5فیصد رعایت :افتخار بھلی آخری تاریخ کے بعد رعایت ختم، شہریوں کو سرچارج سمیت ٹیکس ادائیگی کرنا ہوگی
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں سکنی و کمرشل جائیداد کے مالکان رواں مالی سال 2026-27 کے پراپرٹی ٹیکس کی 30 ستمبر تک یکمشت ادائیگی پر حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی پانچ فیصد رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے ای ٹی او سید رضا شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکس چالان شہریوں کی دہلیز تک پہنچا دیے گئے ہیں اور رعایتی پیکیج کی تشہیر بھی کی جارہی ہے ۔ ان کے مطابق 20 ستمبر تک 60 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا جاچکا ہے ، جبکہ مزید 60 کروڑ روپے وصول کرنے کا ہدف ہے ۔ شہریوں کی سہولت کے لیے آئندہ اتوار کو بھی ایکسائز آفس کھلا رہے گا۔ انہوں نے اپیل کی کہ شہری آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر ٹیکس ادا کریں، کیونکہ بعد ازاں پانچ فیصد رعایت ختم ہونے کے ساتھ سرچارج بھی عائد ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments