میلسی پٹرول سبسڈی میں ناجائز کٹوتی پر کارروائی کا اعلان

 میلسی پٹرول سبسڈی میں ناجائز کٹوتی پر کارروائی کا اعلان

میلسی پٹرول سبسڈی میں ناجائز کٹوتی پر کارروائی کا اعلانشہری شکایت کریں، ذمہ دار پمپ مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی:اسسٹنٹ کمشنر

 میلسی (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کو پٹرول پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ، اگر کسی پٹرول پمپ پر سبسڈی کی رقم میں ناجائز کٹوتی کی جا رہی ہو تو شہری فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کریں، ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پریس کلب میلسی سجاد احمد سعیدی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت زمینوں کے قبضہ جات سے متعلق کیسز کی تیزی سے سماعت کی جا رہی ہے تاکہ سائلین کو جلد انصاف فراہم کیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...