لودھراں :یوتھ گیمز کے مقابلوں کے شیڈول کا اعلان

 لودھراں :یوتھ گیمز کے مقابلوں کے شیڈول کا اعلان

لودھراں :یوتھ گیمز کے مقابلوں کے شیڈول کا اعلان تعلیمی اداروں میں7اکتوبر سے ٹرائلز، صوبائی مقابلے دسمبر میں ہوں گے

لودھراں(سٹی رپورٹر ) لودھراں میں حکومت پنجاب کے یوتھ گیمز 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر فرخ اللہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں محکمہ سپورٹس، تحصیل سپورٹس آفیسر جمشید مجید، ڈپٹی ڈی ای اوز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یونین کونسل کی سطح پر کھلاڑیوں کو صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر فرخ اللہ خان نے کہا کہ سکولز، کالجز، یونیورسٹیوں اور خصوصی اداروں کے طلبہ و طالبات کے درمیان میگا سپورٹس ایونٹ اہم اقدام ہے ، یوتھ گیمز کے لیے رجسٹریشن کا عمل تیز کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ 7 سے 13 اکتوبر تک تعلیمی اداروں میں ٹرائلز، 23 سے 26 اکتوبر تک یونین کونسل، 2 سے 5 نومبر تک تحصیل، 9 سے 12 نومبر تک ضلعی، 17 سے 20 نومبر تک ڈویژن اور یکم سے 5 دسمبر تک صوبائی سطح کے مقابلے ہوں گے ۔ سرکاری، نجی اداروں اور رجسٹرڈ مدارس کے طلبہ حصہ لے سکیں گے ، جبکہ خصوصی بچوں کے لیے عمر کی حد میں رعایت ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...