خانیوال:بیشتر فلٹریشن پلانٹس بند، شہری پانی سے محروم
خانیوال:بیشتر فلٹریشن پلانٹس بند، شہری پانی سے محروم پلانٹس کی طویل بندش سے شہری مہنگا پانی خریدنے پر مجبور، بحالی کا مطالبہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) شہر اور مختلف علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے قائم بیشتر فلٹریشن پلانٹس گزشتہ ایک ماہ سے مبینہ طور پر مینٹیننس کے نام پر بند پڑے ہیں، جس کے باعث شہری پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس کی بندش کے باعث انہیں مجبوراً مہنگے داموں پینے کا پانی خریدنا پڑ رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث گھریلو بجٹ پہلے ہی شدید متاثر ہے ، ایسے میں روزانہ پانی خریدنا اضافی مالی بوجھ بن گیا ہے ۔ متاثرہ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس کی طویل بندش کا فوری نوٹس لیا جائے ، متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی جائے اور تمام بند پلانٹس کو ہنگامی بنیادوں پر فعال کرکے شہریوں کو صاف اور مفت پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments