گودام پر چھاپہ، 19 ہزار سے زائد مضرِ صحت انڈے تلف

 گودام پر چھاپہ، 19 ہزار سے زائد مضرِ صحت انڈے تلف

فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائی، خراب انڈے بیکریوں کو سپلائی کیے جانے تھے ، مقدمہ قائم

ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ویجیلنس ٹیم کے ہمراہ 17 کسی عبداللہ ٹاؤن میں انڈوں کے گودام پر چھاپہ مار کر 19 ہزار سے زائد مضرِ صحت، ٹوٹے ، بدبودار اور خراب انڈے برآمد کرکے تلف کردیئے ، جبکہ سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ویجیلنس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گودام سے بڑی تعداد میں خراب انڈے برآمد کئے ۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مضرِ صحت انڈوں کو بیکریوں میں سپلائی کیا جانا تھا، جہاں ان سے کیک، رسک، بسکٹ اور دیگر اشیائے خورونوش تیار کی جانی تھیں۔ ٹیم نے برآمد کئے گئے تمام خراب انڈے موقع پر تلف کردیئے اور قوانین کی خلاف ورزی پر سپلائر کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، مضرِ صحت خوراک کی تیاری اور ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...